تازہ ترین

ایران کے پاس سمندر میں فروخت کے لیے تیل کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے، امریکی وزیر خزانہ

0

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اگست میں امریکی آپریشن ’’اکنامک آؤٹ کاسٹ‘‘ کے آغاز کے بعد سے اب تک ایک بھی آئل ٹینکر تیل سے لوڈ نہیں کر سکا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس سمندر میں فروخت کے لیے موجود تیل کا ذخیرہ بھی ختم ہو چکا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ نے ایرانی حکومت کو ڈوبتے ہوئے جہاز سے تشبیہ دیتے ہوئے اشارہ دیا کہ واشنگٹن تہران پر معاشی دباؤ برقرار رکھے گا۔

اسکاٹ بیسنٹ کے بیان میں امریکی آپریشن کے ذریعے ایران کی تیل برآمدات کو متاثر کرنے سے متعلق دعوے سامنے آئے ہیں، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید اعداد و شمار یا تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.