وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں 27 نومبر بروز جمعہ مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے، تاہم اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع وزارتوں اور سرکاری اداروں میں تعطیل کے بجائے ورک فرام ہوم ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کیبنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ریڈ زون اسلام آباد میں 27 نومبر کو افسران اور عملہ گھروں سے کام کریں گے۔ تاہم ہنگامی صورتِ حال میں طلب کیے جانے پر انہیں دفاتر میں حاضر ہونا ہوگا، جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں مقامی تعطیل ہوگی۔
دوسری جانب ضلع راولپنڈی میں بھی 27 نومبر کو مقامی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کے باوجود تعلیمی بورڈز کے امتحانات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔