تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 3,112 پوائنٹس بڑھ گیا

0

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان برقرار ہے اور جمعرات کو بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے دوران دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 3,112.18 پوائنٹس یعنی 1.81 فیصد اضافے کے بعد 175,125.66 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

مارکیٹ میں تیزی کی ایک وجہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن جماعت کو ہونے والے انتخابی نقصان اور ایران کے ساتھ جنگ میں مزید شدت کے خدشات کم ہونے کی توقعات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

ان عالمی سیاسی عوامل کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رجحان برقرار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.