تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان خود تصادم کی جانب بڑھ رہے ہیں، طلال چوہدری

0

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو احتجاج یا سڑکوں پر آنے پر مجبور نہیں کر رہی بلکہ ان کے بقول وہ خود تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن گزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری ہے اور مولانا فضل الرحمان کو جاری کیا گیا نوٹس ان کی موجودہ سیاسی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے رانا ثنا اللہ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ اس معاملے سے حکومت کو فائدے کے بجائے نقصان پہنچ سکتا ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم کی بھی یہی سوچ ہوتی تو وفاقی وزرا مولانا فضل الرحمان کے معاملے پر گفتگو نہ کر رہے ہوتے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کو سڑکوں پر آنے کے لیے نہیں اکسارہی، بلکہ ان کے بقول مولانا خود بلاوجہ تلخی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تصادم کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.