تازہ ترین

ایران نے جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکا کو سات شرائط پر مشتمل تجاویز بھجوا دیں

0

تہران: ایران نے جوہری تنازع کے حل اور امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے اپنی تجاویز قطر کے ذریعے واشنگٹن بھجوا دی ہیں، تاہم تہران نے بات چیت آگے بڑھانے کے لیے سات شرائط پوری کرنے پر زور دیا ہے۔

ایک ایرانی عہدیدار کے مطابق امریکا اس وقت ان تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے۔ ایران کے مطالبات میں امریکی پابندیوں کا خاتمہ، بیرون ملک منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی اور جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا بھی شامل ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ ابتدائی مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاملات کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق قطر نے گزشتہ ہفتے ایران کے ساتھ سفارتی رابطوں میں تیزی لاتے ہوئے تہران میں مذاکرات کے دو ادوار میں شرکت کی، جبکہ بات چیت کا تیسرا دور دوحہ میں منعقد ہوا۔

اس کے علاوہ قطری حکام نے حالیہ دنوں میں آرمینیا میں بھی ایرانی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ ان رابطوں کو ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی کوششوں اور مذاکرات کی بحالی کے لیے جاری سرگرمیوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.