تازہ ترین

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’دوستی تھری‘‘ اختتام پذیر

0

راولپنڈی: پاکستان اور تاجکستان کی افواج کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’دوستی تھری‘‘ اختتام پذیر ہوگئی، جس میں دونوں ممالک کے فوجی اہلکاروں نے تربیت، تجربات کے تبادلے اور آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق کا تیسرا مرحلہ 26 اکتوبر 2026 کو شروع ہوا تھا، جس کا اختتام چیرات میں قائم اسپیشل آپریشنز اسکول میں ہوا۔

مشق کے دوران انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تجربات کے تبادلے، آپریشنل مشقوں اور طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔ دونوں ممالک کے فوجی اہلکاروں نے مشترکہ تربیت اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی جنگی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مختلف مشقیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’’دوستی تھری‘‘ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون کی عکاس ہے، جبکہ اس مشق سے دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.