تازہ ترین

غزہ کو عالمی توجہ سے اوجھل نہیں ہونے دیں گے، ترک وزیر خارجہ

0

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے کہا ہے کہ انقرہ غزہ کے انسانی بحران کو عالمی توجہ کا مرکز بنائے رکھے گا اور فلسطینی عوام کی مشکلات کو فراموش نہیں ہونے دے گا۔

ترک نشریاتی ادارے ٹی جی آر ٹی خبر کو انٹرویو دیتے ہوئے حاکان فیدان نے کہا کہ ایران، امریکا اور خلیجی خطے کی کشیدگی کے باعث عالمی توجہ دیگر بحرانوں کی جانب مبذول ہوئی ہے، تاہم ترکیہ ہر تقریر، سفارتی اقدام اور عالمی فورم پر غزہ کا معاملہ اٹھاتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے اور غزہ میں خوراک کی محدود فراہمی انسانی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی نہیں۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔

حاکان فیدان کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے لیے بھیجے جانے والے دھاتی کنٹینرز روک دیے اور تعمیراتی سامان کی فراہمی پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جس کے باعث ہزاروں بے گھر خاندان خیموں میں شدید سردی، بارش اور طوفان کا سامنا کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.