گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ملکی دفاع، قومی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ملکی سرحدوں کے تحفظ اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
امجد حسین کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے ملکی سرحدوں کے دفاع کو یقینی بنانے اور دشمن کے عزائم ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور ملک کے استحکام کے لیے مسلح افواج کی خدمات قابل تحسین ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
تقریب میں فوجی افسران اور مختلف سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔