تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدہ خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، ترکیہ

0

ترکیہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون کو خطے کے مستقبل کے لیے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدہ علاقائی صورتحال پر دور رس اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

ترک وزیر خارجہ کے مطابق پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا یہ معاہدہ دفاعی شراکت داری کو نئی جہت دے سکتا ہے اور خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

انہوں نے اس معاملے پر بھارت اور اسرائیل کی جانب سے پھیلائی جانے والی مبینہ غلط معلومات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ہونے والا پروپیگنڈا معاہدے کی اہمیت کو کم نہیں کرسکتا۔

ترک وزیر خارجہ کے بیان کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ ان کا تعاون خطے کی سلامتی اور دفاعی شراکت داری کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.