راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی طبی ٹیم نے دونوں کا الگ الگ معائنہ کیا۔
ذرائع کے مطابق طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔ خصوصی ٹیم میں پمز اسپتال کے ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر عارف اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مکمل طبی معائنے کے دوران فالو اَپ چیکنگ کی گئی، جبکہ بعض ضروری ٹیسٹ بھی کیے گئے۔