تازہ ترین

مکہ دفاعی اتحاد میں نئے ممالک کی شمولیت کا فیصلہ تینوں ممالک کی قیادت کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

0

پاکستان نے سعودی عرب کے دفاع اور مقدس مقامات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مزید پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ خطے کی صورتحال اور دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششوں کے حوالے سے محتاط طور پر پُرامید ہے۔ ان کے مطابق اگر مثبت پیش رفت کی کوئی امید نہ ہوتی تو فیلڈ مارشل دو مرتبہ ایران کا دورہ کیوں کرتے؟ انہوں نے کہا کہ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے والے طاقتور عناصر ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اجتماعی دفاع اور علاقائی امن کا مشترکہ وژن رکھنے والے ممالک مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد میں شامل ہوسکتے ہیں، تاہم نئے ممالک کی شمولیت کا فیصلہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی سیاسی قیادت نے کرنا ہے۔ پاکستان سعودی عرب اور مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یمن کا تنازع اس کا اندرونی معاملہ ہے اور پاکستان اس تنازع کا حصہ نہیں، بلکہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے موجود ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا میں بڑے فوجی آپریشنز کے بجائے انسدادِ دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.