تازہ ترین

خیبر پختونخوا مشاورتی کونسل کے 11 ارکان کو اضافی محکموں کے قلمدان سونپ دیے گئے

0

خیبر پختونخوا میں مشاورتی کونسل کے 11 ارکان کو پہلے سے تفویض کردہ محکموں کے علاوہ مزید محکموں کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ انتظامیہ کے کابینہ ونگ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے قلمدان فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے تحت کفایت اللہ کو خوراک اور خواتین کو بااختیار بنانے، طارق محمود پاشا کو موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات، جبکہ امیر جاوید کو محنت اور بین الصوبائی رابطے کے محکموں کی اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

اسی طرح ڈاکٹر سید امیر عبداللہ کو سماجی بہبود، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو آبادی کی بہبود، جبکہ ڈاکٹر سرفراز علی کو ثقافت، سیاحت، آثار قدیمہ، عجائب گھر، کھیل اور امور نوجوانان کے محکموں کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔

مزید برآں ڈاکٹر محمد ارشاد کو آبپاشی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، آصف رفیق کو زراعت، لائیو اسٹاک، ماہی پروری اور کوآپریٹو، مولانا طیب قریشی کو زکوٰۃ و عشر، جبکہ عثمان سیف اللہ خان کو سائنس، ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکموں کی اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

مشاورتی کونسل کی رکن ثمر بلور کو ریلیف، بحالی اور آبادکاری کے محکموں کے قلمدان بھی تفویض کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مشاورتی کونسل کے ارکان اپنے پہلے سے موجود محکموں کے ساتھ نئے تفویض کردہ محکموں کے امور بھی انجام دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.