تازہ ترین

قطر سے ایل این جی کا تیسرا جہاز پاکستان پہنچ گیا

0

کراچی: قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) لے کر آنے والا تیسرا جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا، جہاں اسے اینگرو ایل این جی ٹرمینل پر لنگر انداز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جہاز سے ایل این جی کارگو اینگرو ایل این جی ٹرمینل کے فلوٹنگ اسٹوریج یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ قطر سے درآمد کی جانے والی ایل این جی کی قیمت برینٹ خام تیل کی قیمت کے 13.37 فیصد کے برابر مقرر کی گئی ہے۔

آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باوجود پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی فراہمی کا سلسلہ برقرار ہے۔ اکتوبر کے دوران پاکستان پہنچنے والا یہ تیسرا ایل این جی کارگو ہے۔

اس سے قبل پہلا جہاز 13 اکتوبر کو العریش کے نام سے پاکستان پہنچا تھا، جبکہ دوسرا کارگو 21 اکتوبر کو ایجنان نامی جہاز کے ذریعے آیا تھا، جو پاکستان گیس پورٹ ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا تھا۔

قطر سے ایل این جی کی مسلسل آمد سے پاکستان کے گیس سپلائی نظام کو عارضی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.