تازہ ترین

وزیراعظم کا کیچ میں دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بے گناہ خواتین کو یرغمال بنانے کی دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنائی اور ان کی حفاظت یقینی بنائی۔

شہباز شریف نے ضلع کیچ میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کرنے پر بھی سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور امن و استحکام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.