تازہ ترین

دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں، بابر یوسفزئی

0

بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی حالیہ کارروائیوں نے ایک بار پھر صوبے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کو نمایاں کردیا ہے، مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 71 سے زائد دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کو اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

معاون برائے داخلہ بلوچستان نے شابان، زیارت، نوشکی اور دیگر علاقوں میں ہونے والی کارروائیوں کو سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مؤثر صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

ان کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ریاست امن دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے پوری قوت کے ساتھ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ بروقت کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ مؤثر آپریشنز انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔

معاون برائے داخلہ نے مزید کہا کہ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی بھی سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کا اہم ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اور عوام سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.