اپر کرم: سکیورٹی اداروں نے افغانستان سے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک مسلح افغان شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی اپر کرم میں کی گئی، جہاں گرفتار شخص کی شناخت قاری وقاص عرف قدوس کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر انکشاف کیا کہ وہ خوارج کاظم گروپ میں شامل ہونے کے لیے پاکستان آیا تھا۔
سکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار شخص کے قبضے سے ایک سب مشین گن، چار میگزین اور 88 گولیاں برآمد کیں۔
ذرائع کے مطابق ملزم کے پاس سے ایک نوٹ بک بھی برآمد ہوئی، جس میں مختلف مقامات سے متعلق معلومات اور بارودی مواد بنانے کی تکنیک سے متعلق نوٹس موجود تھے۔
گرفتار شخص سے مزید تفتیش جاری ہے۔