تازہ ترین

ایران پر حملے کا فیصلہ امریکا نے کیا، اسرائیل نے حمایت کی، ڈینی ڈینون

0

نیویارک: اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینون نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کا فیصلہ امریکا نے کیا تھا، تاہم اسرائیل نے اس اقدام کو درست قرار دیتے ہوئے امریکی کوشش کی حمایت کی۔

اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈینی ڈینون نے کہا کہ ایران پر حملے کا فیصلہ اسرائیل کی جانب سے نہیں کیا گیا بلکہ یہ امریکا کا فیصلہ تھا۔ ان کے بقول یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ حملے کا فیصلہ واشنگٹن نے کیا، تاہم اسرائیل نے امریکی اقدام کی حمایت کی کیونکہ اس کے نزدیک یہ درست فیصلہ تھا۔

اسرائیلی سفیر نے امریکی نائب سفیر کے اس مؤقف کو بھی مسترد کیا کہ ایران جنگ کے باعث ریپبلکن جماعت کو وسط مدتی انتخابات میں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈینی ڈینون نے امریکی نائب صدر کے حوالے سے کہا کہ ہر معاملے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرانا آسان ہے، لیکن ہر چیز کے لیے اسرائیل کو موردِ الزام قرار دینا درست نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.