تازہ ترین

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ نیا ریٹ سامنے آگیا

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کا نرخ 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا۔ قیمت…

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستانی کھلاڑی عبدالرحمٰن نے پولی گراس میجک اسکل ایوارڈ جیت لیا

عالمی ہاکی فیڈریشن کے تحت ہالینڈ اور بیلجیئم میں اختتام پذیر ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے بعد عالمی سطح پر شائقینِ ہاکی کی جانب سے کی گئی ووٹنگ کے نتیجے میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی عبدالرحمٰن کو پولی گراس میجک اسکل…

پی ٹی آئی لانگ مارچ، کے پی حکومت نے سرکاری افسران و وسائل کے استعمال پر پابندی لگا دی

پشاور: اسلام آباد کی جانب مجوزہ پی ٹی آئی مارچ کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری مشینری اور وسائل کے استعمال سے متعلق واضح ہدایات جاری کردی ہیں۔ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے متعلقہ افسران کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر سختی سے…

پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ، ڈالر 277.25 روپے پر بند

کراچی: پاکستانی روپے نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی معمولی بہتری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ایک پیسے کی قدر حاصل کرلی، جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 277.25 روپے پر بند ہوا۔ جمعرات کو ڈالر کے مقابلے میں…

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے`اسلام آباد کی طرف مارچ کی اجازت نہیں`محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کی جانب مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد دارالحکومت کو بند کرنے یا کسی دوسرے صوبے کی طرف مارچ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ…

حوثیوں اور حکومتی فورسز میں گھمسان کی لڑائی، 68 ہلاکتوں کی اطلاع

ریاض: یمن میں حوثی جنگجوؤں اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دونوں جانب سے مجموعی طور پر کم از کم 68 ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ یمنی حکومتی حکام کے مطابق…

ایران کا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے دوران ایران کے پاسداران انقلاب نے ٹوگو کے پرچم بردار آئل ٹینکر ٹرینڈ کو نشانہ بنانے اور اسے روکنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ واقعے کے بعد جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق…

وزیراعظم کا زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچنے پر اظہارِ تشکر

اسلام آباد- وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کی تاریخ کی بلند ترین سطح 21.4 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اسے معاشی استحکام کی جانب ایک اور تاریخی سنگِ میل قرار دے دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا…

نائن الیون سے عالمی نظام تبدیل، بین الاقوامی قانونی ڈھانچہ کمزور ہوا: مشاہد حسین

اسلام آباد: 9/11 حملوں کو 25 برس مکمل ہونے کے موقع پر پاکستان میں ہونے والی ایک خصوصی نشست میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ان حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگوں اور فوجی مداخلتوں نے عالمی طاقت کے توازن، بین الاقوامی قانون اور خطے کی…

حکومت کا معاشی استحکام اور اصلاحات پر زور، نجی شعبے کو فروغ دینے کا عزم

لندن: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کو برقرار رکھنے اور پائیدار ترقی کیلئے مالی و ادارہ جاتی اصلاحات آگے بڑھا رہی ہے، جبکہ نجی شعبے کو معاشی سرگرمیوں میں زیادہ مؤثر کردار دینے کیلئے سرمایہ کاری کا…