تازہ ترین

صوبہ بچانے کیلئے ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے، فیصل کریم کنڈی

0

پشاور: خیبرپختونخوا میں سیاسی کشیدگی اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے اعلان کے درمیان گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر صوبے کو بچانے کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنا ضروری ہوا تو ایسا ضرور کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر صدر، وزیراعظم اور دیگر متعلقہ ادارے سمجھیں کہ حالات خراب ہیں تو آئین کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ فی الحال پی ٹی آئی کے رہنما روپوش ہو رہے ہیں اور گرفتاریاں دے رہے ہیں، تاہم وہ اس حوالے سے بلند و بانگ دعوے نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میدان لگا تو وہ پی ٹی آئی کا سامنا کریں گے۔

انہوں نے لانگ مارچ کے حوالے سے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا پشاور میں اس وقت کوئی سرگرمی نظر آرہی ہے یا کوئی بینر دکھائی دے رہا ہے؟ ان کے مطابق انہیں لانگ مارچ کے بجائے خود ساختہ گرفتاریاں اور روپوشیاں نظر آرہی ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے صوابی پار کرکے دکھائے، اس میں ایک ماہ لگ سکتا ہے، تاہم ان کے مطابق ایسا نہیں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.