تازہ ترین

کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس کو مستونگ میں لوٹ لیا گیا

0

مستونگ کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی ایک مسافر بس اُس وقت مبینہ طور پر مسلح افراد کے نشانے پر آگئی جب بس میں سوار فٹبال ٹیم سمیت دیگر مسافروں کو روک کر طویل وقت تک لوٹ مار کی گئی۔ واردات میں کھلاڑیوں اور مسافروں سے موبائل فونز اور لاکھوں روپے نقدی چھین لی گئی۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بس کو روکنے کے بعد تقریباً ایک گھنٹے تک کھلاڑیوں اور مسافروں سے موبائل فون اور لاکھوں روپے نقدی چھینی۔ واردات کے دوران بعض کھلاڑیوں اور مسافروں کو مبینہ طور پر تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بس کراچی سے کوئٹہ کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں مسلح افراد نے اسے روک لیا اور بس میں سوار افراد سے لوٹ مار کی۔

ذرائع کے مطابق واردات مکمل کرنے کے بعد مسلح افراد نے مسافروں کو بس سمیت جانے کی اجازت دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.