تازہ ترین

’تم ہی میری پوری دنیا ہو‘، ماہرہ خان کا بیٹے اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام

0

کراچی: دوسری بار ماں بننے کی خوشی کے دوران اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان عسکری کیلئے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

41 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں اپنی دوسری پرگننسی کا اعلان کیا، جس کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی خوشی کے موقع پر ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی اور انہیں اپنا ’ون اینڈ اونلی‘ قرار دیا۔ ماں بیٹے کی یہ محبت بھری جھلک مداحوں کو بھی خوب پسند آئی۔

اذلان ماہرہ خان کی زندگی کے اہم مراحل میں ان کے ساتھ رہے ہیں۔ اداکارہ کی دوسری شادی کے موقع پر بھی ان کے بیٹے نے اپنی والدہ کا بھرپور ساتھ دیا تھا اور شادی کی تقریب میں ماہرہ خان کے ساتھ نظر آئے تھے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان پہلی مرتبہ 24 سال کی عمر میں ماں بنی تھیں اور اب 41 سال کی عمر میں اپنے دوسرے بچے کو خوش آمدید کہنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.