سارہ خان نے پہلی بار چھوٹی بیٹی رانیہ کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے پہلی مرتبہ اپنی چھوٹی بیٹی رانیہ کا چہرہ مداحوں کے سامنے پیش کردیا، جس کے بعد ان کی تصاویر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
اداکارہ نے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی، شوبز انڈسٹری اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے پہلی بار اپنی چھوٹی بیٹی رانیہ کا چہرہ بھی دکھایا۔
سامنے آنے والی تصاویر میں پہلی تصویر میں رانیہ اپنے والد فلک شبیر کی گود میں نظر آرہی ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں وہ مسکراتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ایک اور تصویر میں رانیہ اپنی بڑی بہن عالیانہ کے ساتھ موجود ہیں۔ ان تصاویر کے ذریعے مداحوں کو اداکارہ کی چھوٹی بیٹی کا چہرہ پہلی مرتبہ دیکھنے کا موقع ملا۔