تازہ ترین

امریکا ایران کشیدگی میں چین کا بڑا قدم، شی جن پنگ کی امن مذاکرات کی پیشکش

0

بیجنگ: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے چین نے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین برکس ممالک کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری جنگ اور کشیدگی کے نتیجے میں عام شہریوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شی جن پنگ نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کی بحالی کے لیے عالمی سطح پر جاری کوششوں کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کی ضرورت ہے۔

چینی صدر کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش ایسے وقت سامنے آئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے اور خطے میں امن کے لیے سفارتی اقدامات کی ضرورت پہلے سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

چین کا مؤقف ہے کہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کا حل تلاش کرنا خطے میں مزید تباہی سے بچنے اور پائیدار امن کی جانب پیش رفت کے لیے اہم ثابت ہوسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.