تازہ ترین

اسحاق ڈار سے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے صدر ڈیوڈ ملی بینڈ کی ملاقات

0

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) کے صدر اور چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ ملی بینڈ نے منگل کو ملاقات کی، جس میں پاکستان میں انسانی امداد، بحالی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ڈیوڈ ملی بینڈ نے نائب وزیراعظم کو پاکستان میں انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کی سرگرمیوں اور جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان کے ساتھ آئی آر سی کی دیرینہ شراکت داری اور انسانی امداد، بحالی اور مقامی آبادیوں کی مشکلات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنانے میں ادارے کی خدمات کو سراہا۔

نائب وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کو مسلسل جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان میں آئی آر سی کی سرگرمیوں کے تسلسل کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے علاقائی اور عالمی صورتحال، بالخصوص دنیا میں انسانی بحرانوں اور امدادی ضروریات سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے انسانی مسائل سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مسلسل تعاون اور رابطوں کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.