مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، 10 فلسطینی حراست میں لے لیے گئے
قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ کارروائی جنین کے قریب واقع قصبے عرابہ میں علی الصبح کی گئی، جہاں اسرائیلی اہلکاروں نے بیک وقت متعدد عمارتوں پر چھاپے مارے۔
اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد سے ہے اور وہ مبینہ طور پر اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایک مسلح نیٹ ورک قائم کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق کارروائی میں پیراٹروپرز بریگیڈ کے ریکونیسنس یونٹ، دیودوان کمانڈو یونٹ اور سرحدی پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
عسکری حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے قصبے کی 10 مختلف عمارتوں پر بیک وقت چھاپے مارے اور تقریباً 30 منٹ کے دوران تمام 10 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔