تازہ ترین

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 اختتام پذیر، 13 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

0

پاکستان کی معدنی دولت کو بروئے کار لانے اور عالمی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے منعقدہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 اختتام پذیر ہوگیا۔ فورم میں 60 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، جبکہ سرمایہ کاری کے اہم اعلانات کے ساتھ 13 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا اختتام کیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کے مطابق فورم میں 60 سے زائد ممالک کے شرکا شریک ہوئے اور اس دوران سرمایہ کاری کے بڑے اعلانات کیے گئے۔ ان کے مطابق 13 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جبکہ نیشنل منرلز ڈیٹا سینٹر اور جی ایس پی جیو پورٹل کا بھی آغاز کیا گیا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت پاکستان کی معدنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے ملک کے مستقبل کے لیے روشن امکانات پیدا ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.