میر سرفراز بگٹی سے اہلِ خانہ کی وفات پر صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی کا اظہارِ تعزیت
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی چچی، میر علی محمد بگٹی کی اہلیہ اور میر طارق حسین بگٹی کی والدہ ملتان کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ ہفتہ 14 نومبر کو صبح 9 بجے پرو بھگی، بیکڑ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
مرحومہ کے انتقال پر صوبائی وزرا، مشیران، پارلیمانی سیکریٹریز اور اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ اور سینئر صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے بھی اپنے تعزیتی پیغامات میں اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور تمام سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین۔