عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں سونا مزید 4 ہزار 900 روپے سستا
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے ہیں، جہاں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 11 ہزار 636 روپے پر آ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق ہفتے 14 نومبر 2026 کو 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 911 روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ فی گرام قیمت 35 ہزار 291 روپے رہی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں گزشتہ کاروباری سیشن کے دوران 49 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس قیمت 3 ہزار 891 ڈالر پر آ گئی۔
جاری کردہ نرخوں کے مطابق پاکستان میں 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 333 روپے، 21 قیراط کی 3 لاکھ 60 ہزار 182 روپے جبکہ 18 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 12 ہزار 402 روپے بتائی گئی ہے۔