تازہ ترین

رابعہ فیصل اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار، پہلے ڈرامے کی جھلک سامنے آگئی

0

پاکستان کے مقبول یوٹیوب چینل ’سسٹرولوجی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر رابعہ فیصل نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی تیاری کرلی ہے اور ان کے پہلے ڈرامے کی جھلک بھی سامنے آگئی ہے۔

پانچ بہنوں پر مشتمل سسٹرولوجی فیملی نے یوٹیوب سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا، تاہم اب تمام بہنیں سوشل میڈیا کے ساتھ اپنے انفرادی کیریئر پر بھی توجہ دے رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں رابعہ فیصل ایک نجی ٹی وی چینل کے آنے والے ڈرامے ’بے حس‘ کے ذریعے اداکاری کا آغاز کریں گی۔

ٹی وی چینل کی جانب سے ڈرامے کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے، جس میں رابعہ فیصل کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔ اس اعلان کے بعد ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ رابعہ کو نئے روپ میں دیکھنے کے لیے پُرجوش ہیں۔

رابعہ فیصل کی بڑی بہنوں اقرا کنول اور حرا فیصل نے بھی ان کے نئے سفر پر خوشی کا اظہار کیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں مبارک باد دی جارہی ہے۔ مداح ان کے پہلے ڈرامے ’بے حس‘ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.