تازہ ترین

کوئٹہ کی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر نئے ٹریفک سگنلز نصب کرکے فعال کر دیے گئے

0

کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے اور شہریوں کو آمدورفت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر نئے ٹریفک سگنلز نصب کرکے فعال کر دیے گئے ہیں۔

نئے ٹریفک سگنلز کی تنصیب کا مقصد گاڑیوں کی آمدورفت کو منظم کرنا اور مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانا ہے، جس سے شہر میں ٹریفک نظم و ضبط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

شہریوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری اور کوئٹہ کو زیادہ منظم بنانے کی جانب مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.