تازہ ترین

فوجی کارروائیوں کے بجائے سیاسی حل تلاش کیا جائے، وانگ یی

0

بیجنگ: چین نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ فوجی کارروائیوں کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سیاسی راستہ اختیار کریں۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سیکریٹری علی باقری کنی سے ملاقات کے دوران کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازعات کا حل مکالمے اور مذاکرات میں پوشیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریقوں کو سیاسی حل پر توجہ دینی چاہیے اور دوبارہ فوجی کارروائیوں کی طرف نہیں جانا چاہیے۔

ملاقات کے دوران وانگ یی نے ایران کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے چین کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

چینی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ چین نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ تنازعات کا حل فوجی طاقت کے بجائے سیاسی بات چیت کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.