تازہ ترین

ہنگو میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

0

ہنگو: خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں گھریلو فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ڈی پی او ہنگو کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں نور رحمان، ان کی اہلیہ مریم، بیٹی حمزہ بی بی، 15 سالہ بیٹی جمیلہ، 3 سالہ بیٹا فہد اور ایک سالہ بیٹا افسر شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر تلاش جاری ہے۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.