تازہ ترین

26 نومبر احتجاج کیس، اسد قیصر سمیت چار پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور

0

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر، عاطف خان، لطیف کھوسہ اور فیصل امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر احتجاج اور سپریم کورٹ سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چاروں رہنماؤں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں 5، 5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے اسد قیصر کی 9، عاطف خان کی 4، لطیف کھوسہ کی 3 اور فیصل امین گنڈا پور کی 6 مقدمات میں ضمانت منظور کی۔ چاروں رہنماؤں کی ضمانتیں 11 فروری تک منظور کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ عدم حاضری کے باعث چند روز قبل چاروں رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کردی گئی تھیں، جس کے بعد ملزمان نے دوبارہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.