تازہ ترین

امریکا ایران کشیدگی کم کرنے کے لیے قطر کا سفارتی رابطہ، وفد تہران پہنچ گیا

0

تہران: امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ سفارتی معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے لیے قطر نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں، جس کے تحت قطری ثالثوں کا وفد ایک بار پھر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق قطری وفد ایرانی حکام سے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ سمجھوتے اور کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بات چیت کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سفارتی رابطے امریکا کے ساتھ مشاورت اور ہم آہنگی سے آگے بڑھائے جارہے ہیں، جبکہ قطر دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کا سلسلہ برقرار رکھنے اور اختلافات کم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے۔

تاہم قطری وفد کی ایرانی حکام سے ملاقاتوں، مذاکرات کے ایجنڈے اور ممکنہ معاہدے کی شرائط سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ یہ بھی واضح نہیں کہ ان سفارتی کوششوں کے نتیجے میں کسی حتمی سمجھوتے پر کب تک پیش رفت ممکن ہوگی۔

قطر ماضی میں بھی خطے کے مختلف تنازعات میں ثالثی کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔ قطری ثالثوں کی تہران واپسی کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی رابطوں کے تسلسل کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.