لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ 5 روز قیام کریں گے اور اپنا مکمل طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے لندن کے لیے روانہ ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں محمد نواز شریف لندن میں اپنا ضروری میڈیکل چیک اپ کروائیں گے۔