تازہ ترین

امریکا اور ایران میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا، امریکی میڈیا

0

واشنگٹن/تہران: امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باوجود سفارتی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج پیر کو ہونے کی توقع ہے، جس میں قطر ایک بار پھر ثالث کا کردار ادا کرے گا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قطری ثالث واشنگٹن اور تہران کے درمیان موجود اختلافات کم کرنے اور کسی ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے لیے دونوں جانب الگ الگ رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں قطری حکام ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ Axios

رپورٹ کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان اہم معاملات پر اختلافات اب بھی موجود ہیں، اس لیے یہ واضح نہیں کہ مذاکرات کے نئے دور میں ان اختلافات کو کس حد تک دور کیا جاسکے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ ایران سفارتکاری کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتا ہے۔ انہوں نے امریکی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی تجاویز کا مقصد حالات کو معمول پر لانا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی توقع ظاہر کی ہے، تاہم وہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق پیش کردہ تجویز مسترد کرچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.