تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن آمد، دو روز قیام متوقع

0

لندن: وزیراعظم شہباز شریف پانچ روزہ دورۂ امریکا مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچ گئے، جہاں ان کے دو روز قیام کا امکان ہے۔ وزیراعظم کی لندن آمد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے بعد ہوئی ہے۔

وزیراعظم کا طیارہ ہفتہ کو لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پہنچا، جہاں پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے ان کا استقبال کیا۔

شہباز شریف اپنے لندن قیام کے دوران مختلف مصروفیات میں شرکت کریں گے، جبکہ ذرائع کے مطابق ان کے طبی معائنے کا بھی امکان ہے۔

وزیراعظم نے امریکا کے پانچ روزہ دورے کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور اجلاس کے موقع پر متعدد عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔

نیویارک میں قیام کے دوران وزیراعظم کی مصروفیات میں اقوام متحدہ کے جنرل ڈیبیٹ میں خطاب اور عالمی و علاقائی امور پر مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں شامل رہیں۔

لندن میں دو روزہ قیام مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان واپسی متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.