سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران ہلاک افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں عزم استحکام وژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس میں چار دہشت گرد مارے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔