تین ملکی سیریز: انگلینڈ اور سری لنکا آج لاہور میں مدمقابل
لاہور: تین ملکی کرکٹ سیریز میں آج انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ انگلش ٹیم سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ سیریز میں پاکستان تین جبکہ سری لنکا دو فتوحات حاصل کرکے پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں۔
سیریز کا فائنل ہفتے کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کے لیے مقابلہ کریں گی۔