تازہ ترین

غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملے، 5 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

0

غزہ: اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 5 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی اور مقامی ہسپتال کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ڈرون حملے کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ ہسپتال میں تین لاشیں اور 15 زخمیوں کو منتقل کیا گیا، جن میں سے ایک زخمی بعد میں دم توڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق خان یونس میں بھی ایک حملہ کیا گیا، جس میں ایک فلسطینی شہید ہوا۔ اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ سال جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک 1,500 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ میں غزہ کے اندر فلسطینیوں کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 74 ہزار 500 سے تجاوز کرچکی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کے 7 اکتوبر کے حملے میں 1,221 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.