تازہ ترین

ایران پر حملوں کی دھمکیوں کے باوجود ٹرمپ مذاکرات کے لیے تیار

0

واشنگٹن: ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکیوں کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے تہران کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس نے صدر ٹرمپ کی ہدایت پر ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کو خط ارسال کیا ہے، جس میں مذاکرات کی بحالی اور دوبارہ بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیوں سے بچنے کے ممکنہ راستوں پر بات کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا خیال ہے کہ ایران کی قیادت کے ساتھ براہ راست رابطے سے ایسے سفارتی نتائج حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو زیادہ دیرپا ہوں۔

اخبار کے مطابق امریکی نائب صدر یہ جائزہ بھی لے رہے ہیں کہ آیا دونوں ممالک کے درمیان کوئی قابلِ عمل سفارتی راستہ نکل سکتا ہے، جس کے ذریعے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر ممکنہ امریکی فوجی حملے سے بچا جا سکے۔

تاہم خط کے مکمل متن، اس میں پیش کی گئی تجاویز اور ایرانی قیادت کے ردعمل کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.