ترک صدر اور امریکی صدر کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال
ترک صدر رجب طیب اردوغان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات، آبنائے ہرمز، یمن کی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترکیہ کے سرکاری محکمہ اطلاعات کے مطابق بدھ کو ہونے والی گفتگو میں اردوغان نے ٹرمپ کو بتایا کہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس الائنس آبنائے ہرمز اور یمن کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
اردوغان نے آبنائے ہرمز اور یمن سے متعلق مسائل کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
گفتگو کے دوران ترک صدر نے روس اور یوکرین کے درمیان سفارتی مذاکرات کی بحالی اور جنگ کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں میں تعاون کرنے کی ترکیہ کی آمادگی کا بھی اظہار کیا۔
ترکیہ کے سرکاری محکمہ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردوغان اور ترک عوام کو یومِ جمہوریہ کی مبارک باد دی اور تنظیمِ ترک ریاستوں کے سربراہی اجلاس کی میزبانی پر ترکیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔