اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے انگور اڈہ واقعے سے متعلق افغان طالبان کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے اسے حقائق کے برعکس اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان فورسز نے پاکستانی حدود میں شہریوں کو نشانہ بنایا اور بلااشتعال فائرنگ کے ساتھ مارٹر گولے بھی برسائے۔ بیان میں اس کارروائی کو بھارت کی ہدایات اور پراکسی عناصر کے طے کردہ طریقہ کار سے جوڑا گیا ہے۔
وزارت کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی 7 پوسٹیں تباہ کردیں، جبکہ مخالف فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہ افغان طالبان رجیم واقعے سے متعلق من گھڑت بیانیہ پیش کرکے اپنے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔