تازہ ترین

ون ڈے کرکٹ میں شاہین آفریدی کا بڑا اعزاز

0

پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں 150 ون ڈے وکٹیں مکمل کرلیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے مقابلے میں انہوں نے انگلینڈ کے اوپنر ٹام بینٹن کو پہلے ہی اوور میں آؤٹ کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔

ٹام بینٹن گزشتہ چار اننگز میں مسلسل چار نصف سنچریاں بنا چکے تھے، تاہم شاہین آفریدی کی فل لینتھ گیند پر وہ کور کے علاقے میں کیچ دے بیٹھے۔

فراہم کردہ معلومات کے مطابق شاہین آفریدی نے اپنے 80ویں ون ڈے میچ میں 150 وکٹیں مکمل کیں۔ سابق پاکستانی فاسٹ بولرز وقار یونس اور شعیب اختر نے یہ اعزاز 91، 91 میچز میں حاصل کیا تھا، جبکہ ثقلین مشتاق نے 78 میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

عالمی سطح پر نیپال کے سندیپ لامیچھانے نے 73 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا، جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 77 میچز میں 150 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.