تازہ ترین

فلسطین سے اظہار یکجہتی، پاکستان کا اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ کا بائیکاٹ

0

سمرقند: ازبکستان میں جاری شطرنج اولمپیاڈ کے دوران پاکستان اور اسرائیل کی ٹیموں کے درمیان شیڈول مقابلہ پاکستان کی عدم شرکت کے باعث نہیں ہوسکا، پاکستانی حکام کے مطابق فیصلہ ملکی پالیسی اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کے تناظر میں کیا گیا۔

پاکستان اور اسرائیل کے درمیان شطرنج کا مقابلہ بدھ کو شیڈول تھا، تاہم پاکستان نے اسرائیلی ٹیم کے خلاف کھیلنے سے انکار کردیا۔

صدر چیس فیڈریشن آف پاکستان ذیشان علی نقوی نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور حکومتی پالیسی کے خلاف اسرائیل کے ساتھ میچ نہیں کھیلا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف میچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیا ہے۔

ازبکستان کے شہر سمرقند میں جاری عالمی شطرنج ایونٹ میں دنیا بھر سے 203 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں، جہاں مختلف ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.