پاکستانی فائٹر ملیحہ علی کی شاندار کامیابی، میکسیکن چیمپئن کو شکست دے دی
پاکستان: پاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ وہ اس عالمی مقابلے کے فائنل تک پہنچنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔
ملیحہ علی نے سیمی فائنل میں پین امریکن چیمپئن میکسیکو کی اینڈریا گیبریلا گزمین کو شکست دے کر فیصلہ کن مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔
فائنل تک رسائی کے اس سفر میں پاکستانی فائٹر نے دنیا کی دو مضبوط حریفوں کو شکست دی۔ اس سے قبل انہوں نے روس کی نامور یورپی چیمپئن کو بھی مقابلے سے باہر کیا تھا۔
ملیحہ علی کی اس کامیابی کو پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔