تازہ ترین

جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی، پی ٹی آئی کے ایم پی اے جاوید کوثر عدالت کے باہر سے گرفتار

0

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید کوثر کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ وہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کے لیے عدالت پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق عدالت کے باہر صبح سے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ کارروائی کے دوران گوجر خان سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے جاوید کوثر کے علاوہ پی ٹی آئی کے دو کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس نے تینوں گرفتار افراد کو تھانہ سول لائن منتقل کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.