تازہ ترین

ایران جنگ کے خاتمے کی امید، عالمی منڈی میں تیل 3 فیصد سے زائد سستا

0

عالمی منڈی: امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ ختم کرانے کے لیے قطر کی ثالثی میں سفارتی کوششوں کے امکانات بڑھنے پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایرانی اور قطری حکام کے درمیان مسلسل تیسرے روز بھی مذاکرات جاری رہے، جن کا مقصد جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ سفارتی پیش رفت کی امید نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم کردیا۔

کاروبار کے دوران برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 3.68 ڈالر یعنی 3.2 فیصد کمی کے بعد 109.75 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 3.43 ڈالر یعنی 3.3 فیصد کمی سے 100.69 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے اختتام پر برینٹ خام تیل کی قیمت گزشتہ چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ اس کی بڑی وجہ یہ خدشات تھے کہ امریکا میں منگل کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔

تاہم قطر کی ثالثی میں جاری مذاکرات اور ہفتے کے اختتام پر کسی بڑی فوجی کارروائی کے سامنے نہ آنے سے قیمتوں میں مزید اضافے کا فوری دباؤ کم ہوا ہے۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر کے مطابق گزشتہ ہفتے قیمتوں میں نمایاں اضافے کے بعد تیل کی منڈی میں عارضی تکنیکی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارتی پیش رفت کی امیدیں برقرار ہیں، جبکہ ہفتے کے اختتام پر بڑی فوجی کشیدگی نہ ہونے سے بھی تیل کی قیمتوں پر فوری دباؤ کم ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.