تازہ ترین

انگور اڈہ میں سرحدی فائرنگ، پاکستانی فورسز کا مؤثر جواب

0

جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے انگور اڈہ میں افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی چوکیوں پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد سرحدی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی میں افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی فورسز کی شدید فائرنگ کے بعد افغان طالبان اہلکار اپنی بعض دفاعی پوسٹیں چھوڑ کر چلے گئے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے مطابق پاکستانی جانب تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے میں فورسز مکمل الرٹ ہیں اور سرحد پار سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.