تازہ ترین

مصر کی سعودی عرب میں دفاعی مشن کے لیے فوج بھیجنے کی منظوری

0

مصر نے سعودی عرب میں دفاعی مشن کے لیے فوج بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ مصری پارلیمنٹ کے ایک رکن کے مطابق فوجی تعیناتی اور اس کے مشن کی منظوری صدر عبدالفتاح السیسی کی زیر صدارت ہونے والے قومی دفاعی کونسل کے اجلاس میں دی گئی۔

گلف نیوز کے مطابق مصری ایوانِ نمائندگان کے رکن مصطفیٰ بکری نے اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ قومی دفاعی کونسل نے سعودی عرب میں فوج بھیجنے اور وہاں اس کی ذمہ داریوں کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فوجی تعیناتی کے معاملے پر غور کے لیے مصری پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بھی اتوار 18 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے قاہرہ میں طلب کیا گیا تھا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی عرب کو خطے میں سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ قومی دفاعی کونسل کی منظوری کے بعد فوجی تعیناتی سے متعلق مصری پارلیمنٹ کی کارروائی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.